'زندگی سے کوئی شکوہ نہیں'، شگفتہ اعجاز کے مرحوم شوہر کا آخری انٹرویو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کی زندگی کا آخری انٹرویو یوٹیوب پر جاری کردیا۔

شگفتہ اعجاز کے مطابق اُنہوں نے اپنے مرحوم شوہر کا آخری انٹرویو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں ریکارڈ کیا تھا جوکہ اداکارہ نے حال ہی میں 3 اکتوبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا۔

26 منٹ کے دورانیے پر مشتمل انٹرویو میں یحییٰ صدیقی نے اپنی زندگی کے مختلف معاملات پر کُھل کر بات چیت کی تھی جبکہ ویڈیو میں اُنہیں کینسر کی وجہ سے کافی کمزور حالت میں دیکھا گیا۔