میانوالی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک

پنجاب کے ضلع میانوالی میں مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی میں فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔