اداکارہ نادیہ حسین کی خلیل الرحمٰن قمر کےلیے مغلظات پر وضاحت

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے تنازعات میں رہنے والے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر وضاحت دی ہے۔

نادیہ حسین کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو ’’ذلیل‘‘ کہنے پر بات کررہی ہیں۔

اداکارہ نے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق یہ الفاظ استعمال کرنے کے بارے میں کہا کہ ’’میں ذلیل کہنا چاہتی تھی لیکن میں نے غلطی سے خلیل کہہ دیا‘‘۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پھر ’خلیل‘ کیوں کہا کہ تو انہوں نے بے نیازی سے جواب دیا کہ ’’کیوں کہ وہ لفظ خلیل سے میچ کرتا تھا‘‘۔

نادیہ حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے ایسا نہیں کہا تھا کہ یہ لفظ خلیل الرحمٰن قمر کےلیے استعمال کیا ہے۔ اب یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ اسے کن معنوں میں لیتے ہیں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ میں خلیل الرحمٰن قمر کا حوالہ دے رہی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میں نے ویڈیو بنائی کیونکہ میں اسے بنانا چاہتی تھی۔ اور دل میں جو محسوس کررہی تھی اس آواز کو باہر نکالنا چاہتی تھی۔