سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) و کمنٹیٹر رمیز راجا نے بابراعظم کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے پر ناراضگی ا ظہار کردیا۔
سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے سلیکٹرز اور میجنمنٹ کمیٹی کے بابراعظم کو آرام کروانے سے متعلق فیصلے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینئیر پلئیر کو پہلے فون کرکے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ پلیئنگ الیون میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی عدم شرکت سے براڈ کاسٹرز کو نقصان ہوا ہے کیونکہ انکی وجہ سے لوگ اسٹیڈیم آتے ہیں، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کو بیچتے ہیں۔
رمیز راجا نے کا کہ پاکستانی ٹیم میں بابراعظم کے علاوہ کوئی قابلِ فروخت چیز نظر نہیں آتی ہے کیونکہ اسپانسرز بھی بابراعظم کو نہ کھلانے کے فیصلے پر ناراض ہیں وہ اس حقیقی اسٹار ہے۔
قبل ازیں انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان اور مائیکل ایتھرٹن نے بھی بابراعظم کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے باہر کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران تینوں پاکستانی کرکٹرز بری طرح ناکام ہوئے جبکہ بابراعظم مسلسل 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود کوئی ففٹی اسکور نہیں کرسکے ہیں۔
بابراعظم کی غیر موجودگی میں نی جگہ کامران غلام کو اسکواڈ کجا حصہ بنایا گیا ہے وہ ڈیبیو ٹیسٹ میں ناٹ آؤٹ 74 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔