بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چوکی امبیلا کی موبائل گاڑی کے ساتھ کنکوئی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکا کیا گیا۔ وقعے میں 4 پولیس اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی پولیس اہل کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔