چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کا سوتیلا باپ ہے اور ایک سال سے زیادتی کر رہا تھا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔
لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں بچی کے ساتھ زیادتی کا معلوم ہوا، والدہ نے 14 سالہ کنزہ سے جب پوچھا تو لڑکی نے زیادتی کے متعلق بتایا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔