بھارت کے نامور فلم ساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں 'توبہ توبہ' گانا ریلیز کیا جو دراصل مقبول بالی وڈ گانے ’توبہ توبہ‘ کی نقل ہے جو معروف بھارتی گلوکار کرن اجولا نےگایا ہے۔
بالی وڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوا۔
اس گانے پر ٹک ٹاک سمیت انسٹاگرام پر معروف پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات سمیت انفلوئنسرز نے ریلز بنائیں اور اپنے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔
اب کرن جوہر نے جیو کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کی انسٹاگرام ویڈیو اسٹوری پر شیئر کی جس میں چاہت فتح علی خان 'توبہ توبہ' گانا اپنے انداز میں گارہے ہیں۔
فوٹو: اسکرین شاٹ
بھارتی ہدایتکار نے اس گانے کو لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
اس سے قبل معروف بھارتی گلوکار کرن اجولا جنہوں نے گانا کمپوز کیا اور گایا ہے، انہوں نے چاہت فتح علی خان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے تھے۔
کرن اجولا کی جانب سے کمنٹ کرنے پر پوسٹ وائرل ہوگئی اور بڑی تعداد میں صارفین نے کرن کے کمنٹ کو لائیک کیا اور پوسٹ پر تبصرے کیے۔