آئینی ترمیم، شیر افضل کے بعد شیخ وقاص نے منحرف ممبران کے نام بتا دیئے

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے ممکنہ منحرف ممبران کی تعداد جاری کیے جانے بعد اب سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھی کچھ نام شیئر کردیئے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ’چند اور کے نام بھی آپ سے شئیر کئے جائیں گے، ان لوگوں نے اپنی آنے والی نسلوں کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ برائی کو برائی کہنا ہم سب پر فرض ہے، ان کے حلقہ کے لوگوں کو جو دھوکہ انھوں نے دیا ہے اسکا حساب ووٹر خود لے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی اعزاز سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم این اے، چوہدری الیاس، عثمان علی، مبارک زیب، ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی حکومت کو ووٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں، ریاض فتیانہ، زین قریشی، مقداد حسین اور اسلم گھمن کو لابی میں ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔