وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کھٹائی میں پڑگئی جس کے باعث نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آج رات سموعہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔
سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور25 اکتوبر کو ہونا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان کی نمائندگی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 26 ترمیم کے حوالے سے کسی مثبت پیش رفت کی صورت میں ہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل بحرالکاہل میں جزیرہ سموعہ کے لیے روانہ ہونگے۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اسحاق ڈار کی روانگی کی صورت میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ایک بار پھر مامووا میں اکٹھے ہوں گے۔