لاہور کےعلاقے ڈیفنس میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 13سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کے الزام میں گھر کےمالک اور اس کےایک رشتے دار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مالکن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تھانا ڈیفنس سی پولیس نے ملازمہ کی خالہ کی مدعیت میں گھر کےمالک، اس کی بیوی اور ایک رشتےدار کےخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچی ایک سال سے گھر میں ملازمہ تھی، مالکان نے اسے کام نہ کرنے کا الزام لگا کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے، تشدد کی وجہ سے ملازمہ کے دونوں بازو بھی کام نہیں کر رہے۔