وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی، ان کی بیرون ملک روانگی معالجین کی اجاز ت سے مشروط ہو گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز ہوگئی تاہم مریم نواز کو شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا جبکہ طبیعت خراب ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہوا ہے، طبی معالجین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے لیکن اب ان کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔