پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان  نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی  ٹیمیں میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر مدمقابل ہیں، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤaٹ ہوگئی، صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے۔

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔