ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے محمد آصف نے یو اے  ای کے پلیئر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے  یو اے ای کے محمد شہاب کو شکست دی،  پاکستانی کیوئسٹ نے اماراتی پلیئر کے خلاف مقابلہ 1-4 کے اسکور سے جیتا۔

پہلے فریم میں شکست کے بعد محمد آصف نے کم بیک کرکے مسلسل 4 فریم جیتا اور محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہا۔

محمد آصف نے میچ کے دوران 2 سنچری بریک بھی کھیلے۔

یاد رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں اب تک4 سنچری بریک کھیل چکے ہیں۔

مزید برآں ایونٹ کے سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔