آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے: قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد دوسرا ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے میلبرن سے ایلڈیلیڈ پہنچ گئی۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، پلئینگ الیون میں فاسٹ بولر کی جگہ ایک اسپنر کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ انجری کے شکار ہونے والی نسیم شاہ کی میچ میں شرکت مشکوک دیکھائی دے رہی ہے۔

اسکواڈ میں فیصل اکرم اور عرفات منہاس کو شامل کرنے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے جبکہ محمد حسنین کو بھی آرام کروایا جاسکتا ہے۔

میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے کینگروز کیخلاف میچ سے باہر چلے گئے تھے جبکہ اپنے کوٹے کے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔