فیصلہ کن معرکہ: پاکستانی باؤلرز کا جادو چل گیا، 88 رنز پر آسٹریلیا کی آدھی سے زائد ٹیم آؤٹ

3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

میزبان آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری، آسٹریلوی اوپنر بلے باز جیک فریزر 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے، کینگروز کا دوسرا نقصان 39 رنز پر ہوا جب آرون ہارڈی شاہین آفریدی کی گیند پرآغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، کپتان جوش انگلیس 19 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر  وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کو کیچ تھما پر پویلین چلتے بنے جبکہ اوپنر میتھیو شارٹ کو حارث رؤف نے چلتا کیا۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان ممد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ 

پاکستانی سکواڈ:
پاکستان کو سکواڈ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
کینگروز الیون:
آسٹریلیا کے سکواڈ میں میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس (کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس شامل ہیں۔