وزیراعظم شہبازشریف عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
اجلاس میں غزہ اورلبنان پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کےعزم کااعادہ کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے زیراہتمام آذربائیجان میں منعقدہ عالمی کانفرنس کاپ29 میں شرکت کیلئے 12اور13نومبر کو باکو کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے،پاکستان سنگین موسمیاتی چیلنج کے ساتھ ماحولیاتی انصاف کیلئے آواز بلند کرے گا۔
وزیراعظم لاس اینڈ ڈیمج کے تحت متاثرہ ملکوں سے تعاون بڑھانے پرزوردیں گے۔