پاکستان بھارت، سفارتی طرز عمل، تعلقات بہتری میں رویوں کا تضاد

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے3ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیےہیں یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرینگے پاکستان میں 10 روزہ قیام کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، ہائی کمیشن نے ویزے جاری کئے ہیں اب ایک طرف پاکستان کی جانب سے دوستی وتعلق برقرار رکھنے اور انہیں بڑھاوا دینے کیلئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف جواب میں بھارت کی جانب سے کیا پیغام دیا جارہا ہے اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کردیا ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئیگا پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا کہ یاتریوں کو 14سے 23نومبر تک کا ویزا جاری کیا گیا ہے یاتری 14نومبر کی صبح واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئینگے ،گورونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریب 15نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔