بہاولپور : ایم 5 پر موٹر وے پولیس نے 8 لاکھ 47 ہزار کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ اس کے مالک کےحوالے کردیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جھانگڑا شرقی سے ملتان جانے والےشہری کا بیگ واش روم میں رہ گیا تھا جس کے بعد یہ قیمتی بیگ جلال پورانٹرچینج سے پولیس کو ملا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس بیگ کی نقدی، زیورات اور سامان کی مالیت 8 لاکھ 47 ہزار روپےتھی جسے اب مالک کےحوالے کردیاگیا ہے۔
قیمتی بیگ واپس مل جانے پر شہری نےموٹر وے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی ۔
دوسری جانب اے آئی جی علی احمد صابر نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کوسراہا۔