رحیم یار خان میں اسمارٹ واچ واپس مانگنے پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق صلاح الدین نامی17 سالہ نوجوان نے عارضی طور دوست کو اسمارٹ واچ دی تھی، واپس مانگنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے دوست کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے زخمی صلاح الدین کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی موصول ہوگئی ہے جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔