بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تین رہنماؤں کو فوکل پرسن نامزد کرلیا۔
عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف پشاور کی تنظیم میں اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی پشاور سٹی کے جنرل سیکریٹری، 2 سینئر نائب صدور اور ایک نائب صدر اپنے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔
پی ٹی آئی کے ضلع پشاور کے صدر نے عہدیداروں کا استعفیٰ قبول کر کے نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی پشاور کی تحصیل پر رحمٰن جلال کو جنرل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں بتایا گیا تھا کہ فقیر محمد اور رفیع اللہ کو سینئر نائب صدر اور نائک محمد کو نائب صدر تعینات کیا ہے۔