وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50ہزار کر دی

پنجاب حکومت کسان دوست اقدام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50ہزار کر دی، کسان کارڈ کے لئے 12 لاکھ 89 ہزار درخواستیں موصول، کسانوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لئے۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18 ارب روپے کی خریداری کرلی۔