خیبرپختونخوا کے حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث صوبے کے عوام پریشان ہیں،صوبائی حکومت نے سیاست پر توجہ دی ، قیام امن پر نہیں،26ویں ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا بھی کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں،دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی بہت ضرورت ہے۔