دوسرا ون ڈے: پاکستان کیخلاف زمبابوے کی آدھی ٹیم 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز  کا آج دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے اور زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اب میزبان ٹیم کی 97 رنز پر پانچ وکٹیں گرچکی ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ہمارے لیے ہر دن اور ہر سیریز نئی ہوتی ہے۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے اس میچ میں  پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی۔