چیمپئنزٹرافی: پاکستان اور انڈیا فائنل میں پہنچے تو میچ کہاں ہوگا؟ بات چیت جاری ہے جس کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا محسن نقوی کا جواب

چیمپئنزٹرافی 2025 کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں سب سے زیادہ پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرہ لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے گا۔

وہیں پاکستان اور بھارت کے فائنل میں پہنچنے اور میچ کس مقام پر ہوگا سے متعلق سوال پر چئیرمین پی سی بی کا بیان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا معائنہ کیا، سربراہ پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ 3 سال میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے، بھارت کے ایونٹ میں اگر پاکستان بھی فائنل میں پہنچا تو نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے متعلق امید ہے کل تک نیوٹرل وینیو مکمل کرلیں گے، بات چیت جاری ہے جس کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نہیں آتا تو مجھے معلوم ہے کیا کرنا ہے، مجھے کنفرم نہیں ہے کہاں سے ایونٹ شروع ہوگا، ٹرائی سیریز سے متعلق اے سی سی اور آئی سی سی بتا سکتے ہیں۔