جنوبی افریقہ کے اہم باولر اوٹنیل بارٹمین انجری کے باعث پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے باولر اوٹینل بارٹمین کو دائیں ٹخنے میں انجری ہوئی جس کے باعث انہیں تیسرے ون ڈے میچ سے باہر کر دیا گیاہے ، ان کی جگہ کاربن بوش کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔ قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچز کی سیریز میں 2-0 سے جیت لی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہنرچ کلاسن کو دوسرے ون ڈے میچ میں 97 رنز پر آوٹ ہونے پر غصے میں وکٹ کو لات مارنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ۔