بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیدی

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی۔ پاکستان بلائنڈ نے 146 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم کے محمد صفدر 42 اور نعمت اللّٰہ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلا دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے تھے۔بنگلادیشی بلائنڈ کی جانب سے محمد سلمان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان بلائنڈ ٹیم کے بابر علی، بدر منیر، محمد ادریس سلیم اور محمد سلمان کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔