ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں گجرات کے بیٹر کی 28 گیندوں پر سنچری

بھارت کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات کے بیٹر ارول پٹیل نے 28 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔

سید مشتاق علی ٹرافی میں ارول پٹیل نے ٹی ٹوئنٹی کی دوسری تیز سنچری بنائی، تریپورا کے خلاف ارول پٹیل نے 28 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہے۔

ساحل چوہان نے قبرض کے خلاف میچ میں 27 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔