خاتون لیکچرار کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی پروفیسر ملازمت سے فارغ

وفاقی محتسب نے خاتون لیکچرار کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی پروفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے یونیورسٹی پروفیسر کی جانب سے ہراساں کرنے پر خاتون لیکچرار کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خاتون لیکچرار کی شکایت پر فیصلہ سنایا اور یونیورسٹی پروفیسر کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

وفاقی محتسب کی جانب سے یونیورسٹی کے مرد پروفیسر پر  10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔