اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور:

نارنگ منڈی میں آرگنائزڈ کرائم پولیس کے چھاپے کے دوران اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی محمد علی نے بتایا کہ ملزم ثمر اور فصیح کی گرفتاری کے لیے نارنگ منڈی میں چھاپہ مارا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق دونوں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس میں ایک اہلکار فیاض زخمی ہوا تاہم جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

ملزمان نے دو ماہ قبل پولیس کانسٹیبل ارشد کو قتل کیا تھا۔