فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پستول کے ساتھ ویڈیوبنانے کے دوران گولی چلنے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 18 سال کی فاطمہ کی تین روز قبل شادی ہوئی تھی، لڑکی سسرال میں پستول کے ساتھ ویڈیو بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی فاطمہ کی والدہ کے بیان کی روشنی میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔