چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا نے دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے آرام دینے کے معاملے پر کپتان شان مسعود کے ساتھ جھگڑے کی افواہیں پھیلانا شروع کر دیں۔
آج جب پاکستان نے دورہ جنوبی افریقا کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تو بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم میں اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا نے نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے انہیں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے رکن اور عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے وضاحت کی کہ اگلے سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پیش نظر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ بہترین فارم میں ٹیم کے ساتھ موجود رہیں۔
مزید برآں، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عباس آفریدی کو منتخب کیا گیا ہے۔