میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، پاک فوج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 میں میجر محمد اکرم نے بہادری سے وطن کا دفاع کیا اور دشمن کو پیش قدمی سے روکا، دشمن کے 3 ٹینک تباہ کیے۔

جنگ کے دوران میجر محمد اکرم زخمی ہوئے اور 5 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا۔

میجر محمد اکرم کی شہادت وطن کے دفاع کے لیے غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔