حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے حارث رؤف بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا، حارث رؤف  کے ساتھ جنوبی افریقی آل راؤنڈر مارکو جانسن، بھارتی بولر جسپریت بمراہ ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔

حارث رؤف کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس پر نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ حارث رؤف نے نومبر میں تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

            مارکو جانسن کو سری لنکا اور بھارت کے خلاف آل راؤنڈ سیریز کھیلنے پر نامزد کیا گیا ہے، بھارتی بولر جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔