تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سیریز کے پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے صائم ایوب ، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آخری میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم ،عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

زمبابوے کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان،عمیر بن یوسف، عثمان خان،طیب طاہر، قاسم اکرم ، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔