اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے رینجر اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج کرنے کی تصدیق کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تین رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ نمبر 974 چھبیس نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ رمنہ میں درج کیا گیا اور مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔