انڈر 19 ایشیا کپ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 37 اوورز میں 116رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فرحان یوسف نے 32 اور محمد ریاض اللہ نے 28رنز بنائے۔

بنگلادیش کے اقبال حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلادیش نے ہدف 23ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان عزیز الکریم نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو7  وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 173 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، بھارت نے ہدف 22ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا۔