ملک دشمن پراپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ریاست اور سکیورٹی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو گرفت میں لانے کا مشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک دشمن پراپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، وفاق اور صوبائی سطح پر ٹیموں کو گرفتاری و تفتیش کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

ٹیموں کو پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت بھی حاصل ہوگی، سائبر کرائم سے متعلق ٹیمیں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کریں گی، ٹیموں میں سائبر سکیورٹی ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیمیں ملک کے کسی بھی علاقے میں ریڈ اور گرفتاری کرسکیں گی۔