یورپ کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے اڑان بھرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے پرواز صبح ساڑھے 11 بجے جبکہ پیرس سے شام چھ بجے روانہ ہوگی۔ پرواز کا دورانیہ تقریباً 8 گھنٹے اور 30 منٹ کا ہے۔ مسافر ناشتہ پاکستان میں کریں گے جبکہ دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔