صوابی میں دیرینہ دُشمنی پر فائرنگ، میاں، بیوی اور قریبی عزیز قتل

صوابی میں پرانی دُشمنی پر فائرنگ سے خاتون اور اس کے شوہر سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے ڈھیرو لار گدون میں ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا ایک قریبی رشتہ دار شامل ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی اور لاشوں کو ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ ابتدائی طور پر پرانی دُشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔