وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں کی گئیں، اِن کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے ایک دروازہ کھل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے احتساب کا فریم ورک تیار ہے اور اُسے مزید بہتر بھی کرلیا جائے گا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا تحقیقات کرانی ہے؟ سارے ثبوت اور اعترافات تو موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ججز کا ذکر کرکے بانی پی ٹی آئی وہی عدالتی سرپرستی چاہتے ہیں جو انہیں 9 مئی کے بعد ملی تھی اور جانبدار عدلیہ ان کی پشت پر کھڑی تھی ورنہ 9 مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سینیئر ترین ججز وہی ہیں جنہیں حال ہی میں ایک شکایت ہوئی ہے اور انہوں نے خط لکھا ہے۔
خواجہ آصف نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ترسیلات زر روکنے کی کال دینا چاہتے ہیں، ضرور دیں یہ ناکام ہوگی۔