سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ سندھ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق 8 دسمبر کو سندھ میں 8مقامات پرایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہونا ہے، محکمہ داخلہ نےایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مراکزکےاطراف دفعہ 144نافذ کردی۔

دفعہ 144کے تحت مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون، لیڈیزپرس لانا ممنوع ہے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مراکز کےاطراف غیرمتعلقہ افراد گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ 8 دسمبر کو جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوگا، پبلک اسکول حیدرآباد، پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ میں بِھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوگا۔