وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئیں۔
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا۔ وفد میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال اکبر اور عاشق کرمانی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا۔
اُدھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کےاعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لےجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔