دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام سے متعلق پاکستان کی اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور شام میں موجود تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔
دفترخارجہ کی جانب سے شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام میں پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے، ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔
رجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے، دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی کی جائے گی۔