کراچی: جماعت اسلامی نے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت نے عوام کو دبا کر رکھا ہوا تھا۔ اور بشارالاسد نے شامی عوام کے ساتھ ناانصافیاں کیں۔ اب تک شام کی عوام کو ان کا حق نہیں ملا۔
انہوں ںے کہا کہ چند لوگ ملک کے وسائل پر قابض ہیں۔ اور اسٹاک ایکسچینج میں بلندی جعلی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ بینکوں میں جمع پیسہ اب اسٹاک مارکیٹ میں لگایا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انکم ٹیکس کا بڑا حصہ کراچی سے جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے۔ اور سسٹم کے تحت لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا۔ کراچی میں 11 دن سے پانی نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ جن کے مفادات جڑے ہیں وہ پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو کوئی سپورٹ نہیں کرتا۔ جو پیپلز پارٹی کو لائے ہیں وہی انہیں واپس لے جائیں۔