حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن باقی،اب تک 74ہزار سے زائد درخواستیں وصول

سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے میں صرف ایک دن باقی ہےجبکہ اب تک 74 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی اور درخواست گزار اپنے رشتہ دارعازمین حج کے گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں جبکہ ریگولر حج سکیم میں2 لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے،دوسری قسط کے4 لاکھ  مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے 10 روز کے اندرجمع ہوں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ اب تک 74 ہزار 337 حج درخواستیں موصول ہوئیں ،کل 10 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے،حج کیلئے بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی بھی اپنے پیاروں کو حج کیلئے سپانسر کر سکتے ہیں۔