قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 40 نکاتی ایجنڈا بھی جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا 40 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ایوان زریں میں پرائیویٹ ممبرز ڈے کی کارروائی ہوگی، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قانون سازی کیلئے بل پیش کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے ارکان فیک نیوز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس لائیں گے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس کل (بروز بدھ) سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں اہم قانون سازی اور قراردادوں کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی قرار داد بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔