اداکارہ سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سلمیٰ حسن نے طلاق کے بعد دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری بلکہ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں سلمیٰ حسن نے کہا کہ جب  آپ کا بھروسہ اور رشتہ ٹوٹتا ہے تو آپ حساس ہوجاتے ہیں، میں نے اس چیز کو سمجھنے میں بہت وقت لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولاد اپنی جگہ ہے، ایسا نہیں ہے میں اولاد کی وجہ سے زندگی میں آگے نہیں بڑھی، شاید میں دوسری شادی کیلئے خود تیار نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سلمیٰ حسن نے پروڈیوسر اظفر علی سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے۔