حارث رؤف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا پہلا کیچ ڈراپ کردیا

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں پہلا کیچ ڈراپ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف نے مارکو جانسن کا ایک آسان کیچ ڈراپ کر دیا، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود جنوبی افریقی شائقین نے جشن منایا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ حارث رؤف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں پہلی بار کیچ ڈراپ کیا ہے، اور اس طرح ان کا کیچ نہ چھوڑنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ لمحہ کرکٹ کے شائقین کے لیے حیرت انگیز تھا، اور حارث رؤف کا بے داغ فیلڈنگ ریکارڈ ٹوٹا، مگر یہ کھیل کا حصہ ہے۔

ایک اور کمنٹیٹر نے کہا کہ حارث رؤف ہمیشہ اپنی فیلڈنگ اور محنت کے لیے جانے جاتے ہیں، اور ایک چھوٹا سا لمحہ ان کی مجموعی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

سراج منظور نے لکھا کہ ایسی صورتحال پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ گیم کا حصہ ہے اور حارث رؤف بہترین فیلڈر ہیں۔

ویڈیو پر ایک اور صارف نے یہ تبصرہ کیا کہ کیچ بہت آسان تھا جو حارث رؤف نے ڈراپ کر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے دورے پر ہے، جس میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں شروع ہوا، اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔