مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کیلئے بلالیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں کل ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔ یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں دوپہر 3 بجے ہوگی، جہاں مولانا فضل الرحمان، اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم سے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے بھی بات کی اور کل کی ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مدارس بل اب ایکٹ بن چکا ہے اور وہ اس میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ان کی بات نہ مانی گئی تو فیصلہ ایوان کی بجائے میدان میں ہوگا۔