سندھ میں بھی مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے فوتگی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب سندھ میں فوتگی کوٹے کے تحت مزید کسی بھی بھرتی کی اجازت نہیں ہوگی، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔